(Honey)شہد
:تعارف
، جرمن Miel، فرانسیسی میں Honeyلفظِ شہد اردو زبان کا لفظ ہے، عربی میں اس کو عَسَل، انگریزی میں
اور بنگالی میں مودھو کہاجاتا ہے۔ Honing ڈَچ میں , Balترکش میں, Meli یونانی میں ،Honig میں
ِ
شہد انسان کے لیے اللہ پاک کی طرف سےایک ایساعظیم الشان تحفہ ہے جس کا نعم البدل کوئی نہیں ہے۔اگر انسان شہد کے فوائد اور خصوصیات کو گننا شروع کردے تو شاید انسان میں موجود بیماریاں کم پڑسکتی ہیں مگر شہدکے فوائد کم نہ ہوں گے۔اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: ’ فیہِ شِفَائُ النَّاس‘‘ ترجمہ: اس (شہد) میں لوگوں (کی بہت سی بیماریوں) کے لیے شفاء ہے۔
اللہ پاک کی قدرتِ کاملہ کا اندازہ لگائیں کہ ایک چھوٹی سی مکھی مختلف قسم کے پھل پھول سے مقوی عرق اور پاکیزہ جوہر کشید کرتی ہے تو اس کے پیٹ سےنفع بخش اور لذیذ مشروب نکلتا ہے! حالانکہ وہ جانور خود زہریلا ہے‘ زہر میں سے یہ تریاق واقعی اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ کی اعلیٰ مثال ہے۔سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ نے شہد کی رنگ کے حوالے سے فرمایا :ترجمہ’’ اس کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے(شہد) جس کی رنگتیں مختلف ہوتی ہیں۔‘‘
شہد کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خود رسول کریم ﷺ بھی شہد کو بڑے اہتمام سے استعمال فرمایا کرتے تھے‘ آپﷺ معمول کے مطابق صبح کو ایک پیالہ شہد کے شربت کا نوش فرماتے اور کبھی عصر کے بعد بھی پیتے تھے‘ ان اوقات میں جب پیٹ خالی ہو اور آنتوں کی قوتِ انجذاب دوسری چیزوں سے متاثر نہ ہو، شہد پینا جسم کے اکثر و بیشتر مسائل کا حل ہے۔
شہد کی افادیت اور اہمیت کے متعلق نبی کریمﷺ کی چند احادیث درج ذیل ہیں:
۱۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ہر مہینے تین دن تک صبح میں شہد چاٹے، تو اس کو کوئی بڑی مصیبت نہیں پہنچے گی۔
۲۔ حضرت عبداللہؓ نبی کریمﷺ کا فرمان عالی نقل فرماتے ہیں کہ دو باعثِ شفاء چیزوں کو لازم پکڑ لو؛ ۱۔ شہد اور ۲۔ قرآن
۳۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے کہ حضورﷺ کو میٹھی چیز اور شہد مرغوب تھا۔
ایک مرتبہ ایک شخص سرکارِ دوعالم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور کہا کہ میرا بھائی پیٹ کے مرض میں مبتلا ہو گیا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: اس کو شہد پلائو۔ وہ دوسری بار آیا تو پھر آپﷺ نے اس کو شہد پلانے کی تاکید کی اسی طرح تیسری مرتبہ اور چوتھی مرتبہ بھی جب اس نے یہی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا کہ تمہارے بھائی کا پیٹ تو جھوٹا ہو سکتا ہے لیکن اللہ کا کلام تو سچا ہی ہے۔ اس کو شہد پلائو، اس نے اس مرتبہ جاکر جب شہد پلایا تو اس کو شفا نصیب ہوگئی۔
:سائنسی تحقیق
جدید دور میں سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ قدرت کی طرف سے جتنی اشیاء غذا کے طور پر انسان کو مہیا کی گئی ہیں، ان میں شہد سب سے زیادہ مکمل اور جامع غذا ہی نہیں بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی بنا پر غذا اور دوا دونوں کے طور پر لاثانی ہے۔اب تو یورپ اور دوسری ممالک میں بھی کئی ادویات میں شہد کا استعمال کیا جارہا ہے۔
شہد کی مفید اثر انگیزی صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کے لیے ہی محدود نہیں بلکہ جسم کے بیرونی حصوں خاص کر چہرے کی خوبصورتی کے لیے قابل ستائش ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے۔ ڈیفنس نامی پروٹین قدرتی شہد میں پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔شہد میں گلوکوز، فرکٹوز ، میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم کلورین، سلفر، آئرن اور فاسفورس وغیرہ پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ شہد اپنے اندر وٹامنز بی ون، بی ٹو، بی سکس، بی فائیو اور بی تھری بھی رکھتا ہے کےجبکہ کاپر، آئیوڈین اور زنک بھی تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔شہد کی دو مشہور اقسام کا مختصر تعارف کچھ یوں ہے:
:(Sidr Honey)شہد بیری
بیری کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اس لیے بیری کا شہد ذائقے اور خوشبو کے لحاظ سے دنیا کا بہترین شہد مانا جاتا ہے۔ عام شہد کی نسبت بیری کا شہد فوری اثر کرتا ہے اور زیادہ فائدہ مند ہے۔ بیری کا شہد عرب دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اور مہنگا ہے۔
:(Phulai Honey)شہد پھلائی
پھلائی کا شہد پاکستان اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا شہد ہے۔ پاکستان کا شہد دنیا کا بہترین شہد مانا جاتا ہے۔ عام پر گھروں میں پھلائی کا شہد استعمال ہوتا ہے۔ ذائقے اور خوشبو کے لحاظ سے بے مثال ہے۔ افادیت کے لحاظ سے پھلائی کا شہد سستا اور لاجواب ہے۔
طبی ماہرین نے تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کےکئی ایک فوائد کا ذکر یوں کیا ہے:
شہد پیاس کو بجھاتا ہے، پتھری خارج کرتا ہے، حافظہ مضبوط کرتا ہے، بصارت اور جگر کو قوت ملتی ہے، قبض کو دور کرتا ہے۔ جسمانی کمزوری، بلغم اور جوڑوں کے درد کے مسائل شہد سے باآسانی حل ہوجاتے ہیں۔جلدی ہوئی جلد پر لگانا انتہائی مفید ہے۔ چہرے سے کیل، مہاسے اور پھنسیاں دور کرتا ہے۔شہد تھکاوٹ کوجلد دور کرتا ہے۔ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ ٹھنڈک بخشتا ہے۔ آشوبِ چشم، آنکھ ( Pure Honey )کا سرخ ہو جانا، موتیا بند، شب کوری، آنکھوں کی بینائی کےلیےرات کو سوتے وقت خالص شہد کی ایک سلائی انتہائی مفید ہے۔ نہار منہ نیم گرم پانی میں ملا کر شہد پینے سے جسم کی چربی کم ہوتی ہے۔ جسم کے فاسد مادوں کو نکالتا ہے۔ یرقان، فالج، لقوہ اور امراضِ سینہ کے لیے مفید ہے۔گرم پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی سوزش ختم ہوتی ہے۔سانس کی نالیوں کے ورم دور کرتا ہے۔ گرم پانی میں پتلا شہد سر کی خشکی اور گرتے ہوئے بال کو روکنے کیلئے علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہےاورامراضِ قلب کے لیےانتہائی آزمودہ ہے۔ شیرخوار بچوں کو متواتر استعمال کروایا جائے تواس سے بچے بہت طاقتور اور صحت مند ہو جائے ہیں۔ اگر بچے کو ہچکی آرہی ہو اور خودبخود بند نہ ہو رہی تو تھوڑا سا شہدچٹانے سے ہچکی فوراً بند ہو جائے گی۔
شہد کو دوسری قدرتی اشیاء کے ساتھ مرکب بنا کر استعمال کیا جائے تو اس کااثر اور افادیت مختلف ہوتی ہے مثال کے طور پر
شہد+لہسن: معدے کی رطوبتوں کو خشک کرتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔
شہد+ادرک: گیس، معدہ ، السر اور کثریت تیزابیت میں بے حد مفید ہے۔
شہد+لیموں: موٹاپا ختم کرکے اور جسم کوسمارٹ بنائے۔ رنگت نکھارے اور جلد میں چمک پیدا کرے۔
شہد+سرکہ: بخار، متلی اور قے میں مفید ہے۔ پیاس کو ختم کرتا ہے،پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔
شہد+کلونجی: قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے بے مثال ہے۔
شہد+ملٹھی: گلے کی خرابی، معدے کی سوزش، آواز کا بیٹھنا اور کھانسی میں مفید ہے۔
شہد+کالی مرچ:دمہ، کھانسی، درد سینہ، دل کے امراض، سانس کا پھولنا، اپھارہ، خون کی کمی، چکر آنا، کھٹی ڈکاروں میں مفید ہے۔ حافظہ کو قوی، نظر کو تیز اور آنکھوں کو روشن کرتا ہے۔
شہد+ دارچینی: بلڈ پریشر کو کنٹرول اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔
شہد+ہلدی: بدن میں قوت اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔اندرونی چوٹوں اور دردوں کے لیے مفید ہے۔تھکن کو دور کرنے کےلیے موثر ہے۔
شہد+ انار: دل اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ پیاس اور متلی کےلیے اکسیر ہے۔
شہد+ سلاجیت: اعصاب کو قوت دیتا اور قوتِ باہ کو بڑھاتا ہے۔ دل، دماغ اور جگر کو طاقت پہنچاتا ہے اور خون کی گردش تیز کرتا ہے۔
شہد+ شہتوت: گلے اور سینے کے امراض کے لیے مفید ہے۔ بلغم دور کرتا ہے اور گلے کے ورم کے لیے اکسیر ہے۔
شہد+ زیتون: جلی ہوئی جلدپر لگانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے اور آبلہ کی جگہ نشان باقی نہیں رہتا۔
علاوہ ازیں شہد+ بلیک ٹی، شہد+ آملہ، شہد+ السی، شہد +عناب، شہد+سنامکی، شہد+ بادام، کشمش اور شہد+ ایلوویرا کے مرکبات افادیت کے اعتبار سے مختلف اثر رکھتے ہیں۔اگر ہم شہد جیسی عظیم نعمت کو تھام لیں اور استعمال اپنا معمول بنا لیں تو انشا ءاللہ بیماریاں ہم سے عمر بھر کے دور ہو جائیں گی۔
الطیبہ انٹرنیشنل اسلامک سنٹر پاکستان کاوہ بااعتماد ادارہ ہے جوبیری اور پھلائی کا خالص شہد اور شہد کے مختلف مرکبات پوری دنیا میں فروخت کرتا ہے۔اگر آپ بھی خالص شہد ، شہد کے مرکبات کے متلاشی ہیں تو پہلی فرصت میں الطیبہ انٹرنیشنل اسلامک سنٹر جائیں اور شہد جیسی عظیم نعمت خرید کر بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!